چین کی 2023 میں خدمات کی درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 6.575 ٹریلین یوآن رہی ، چینی وزارت تجارت

2024/02/01 10:43:45
شیئر:

چین کی وزارت تجارت کے شعبہ خدماتی تجارت کے  متعلقہ حکام  نے یکم فروری کو بتایا کہ 2023 میں چین کی خدمات کی تجارت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور اس کے  پیمانے میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ خدمات کی درآمدات و برآمدات کی مجموعی مالیت 6.575 ٹریلین یوآن رہی ، جو سال بہ سال 10 فیصد اضافہ ہے جس میں برآمدات 5.8 فیصد کمی کے ساتھ 2.685ٹریلین یوآن اور درآمدات 24.4 فیصد اضافے کے ساتھ 3.889 ٹریلین یوآن رہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق علم پر مبنی خدماتی تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ 2023 ء میں علم پر مبنی خدمات کی درآمد اور برآمد 2.719 ٹریلین یوآن رہی، جو سال بہ سال 8.5 فیصد کا اضافہ ہے۔ سفری خدمات تیزی سے بڑھ رہی ہیں. 2023 کے بعد سے ، سفری خدمات نے تیزی سے ترقی برقرار رکھی ہے ، سفری خدمات کی سالانہ درآمد اور برآمد 1.485 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی ہے ، جو سال بہ سال 73.6 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں برآمدات میں 59.2 فیصد اور درآمدات میں 74.7 فیصد اضافہ ہوا۔