سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو پہلی بار اطالوی قومی ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی

2024/02/03 16:17:15
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 2 فروری کو ،  ، اطالوی ریڈیو اور ٹیلی ویژن چینل 2 نے اپنے نیوز پروگرام میں چائنا میڈیا گروپ  کے اسپرنگ  فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو  نشر کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ سی ایم جی  کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تشہیری ویڈیو اطالوی قومی ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی۔

اس  پروگرام نے ناظرین کو چینی نئے سال اور اسپرنگ فیسٹیول گالا کا تعارف پیش کیا ۔ اطالوی قومی ٹیلی ویژن کے رپورٹر نے   بتایا کہ "ڈریگن" خوش نصیبی کی علامت ہے،  جو طاقت ، دولت اور صحت کی نمائندگی کرتا ہے۔ امید کی جاتی  ہے کہ ڈریگن کا سال سب کے لئے خوشحالی اور امن کا باعث ہو گا۔

 اطالوی قومی ٹیلی ویژن  اٹلی میں سب سے بڑے ٹیلی ویژن نیٹ ورک کا حامل ایک قومی براڈکاسٹر ہے ، جس کا صدر دفتر روم میں ہے اور پورے اٹلی میں 60 ملین افراد اس کے ناظرین ہیں۔