فجی کی جانب سے ون چائنا اصول کی سختی سےپاسداری کا اعادہ

2024/02/03 16:37:55
شیئر:

 2 فروری کو چائنا  انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل لو ژاؤہوئی نے فجی کے دارالحکومت سووا میں فجی کے قائم مقام  وزیر اعظم کامیکامیگا سے ملاقات کی ، تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے اور صحافیوں سے ملاقات کی۔

 کامیکامیگا نے چین کی ترقیاتی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے  کہا کہ چینی طرز کی جدیدکاری نے فجی سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے ایک نیا ترقیاتی آپشن فراہم کیا ہے۔ فجی گورننس میں چین کے تجربے سے سیکھنے، مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ دیگر بڑے اقدامات میں فعال طور پر حمایت اور شرکت اور چین کی ترقی سے فائدہ اٹھانے کا منتظر ہے۔

 لو ژاؤہوئی نے کہا کہ چین، چین فجی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، ایک چین کے اصول پر فیجی کی پاسداری کو سراہتا ہے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے فجی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کو اعلیٰ معیار کے ساتھ فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔