ڈن ہوانگ کے فن کے ماہر کی طرف سے اسپرنگ فیسٹیول گالا کے لئے روایتی تصویر کا ڈیزائن

2024/02/03 16:06:58
شیئر:

سی ایم جی "2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا" 9 فروری کو دنیا بھر کے ناظرین کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔ بہترین روایتی ثقافت اور جدید آرٹ کا انضمام اس سال کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی ایک نمایاں خصوصیت  ہے۔  انسٹی ٹیوٹ آف ڈن ہوانگ آرٹس اینڈ کرافٹ ڈیزائن کی  93 سالہ ماہر  محترمہ چھانگ شا نا نے اس اسپرنگ فیسٹیول گالا کے لیے "نئے سال کی تصویر" ڈیزائن کی، جو منفرد دلکشی کے ساتھ ایک خوبصورت روایتی چینی مصوری  کا نمونہ  ہے، جس سے  خوشی اور خوشحالی کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

 شمال مغربی چین میں واقع ڈن ہوانگ  قدیم شاہراہ ریشم پر ایک اہم شہر اور دنیا کی چار بڑی تہذیبوں کے ملنے کاایک  مقام تھا۔ یہاں ایک مشہور عالمی ثقافتی ورثہ ہے، موگاو گروٹوس. چوتھی صدی عیسوی کے بعد  سے ایک ہزار سال کے عرصے میں  فنکاروں کی کئی نسلوں نے یہاں بدھا کے مجسمے بنانے   اور دیواروں کی پینٹنگز کے آرٹ کو زندہ رکھنے کے لئے انتھک کوششیں کیں ، جس کے نتیجے میں موگاو گروٹوس بدھ مت کے غاروں کے فن کا خزانہ بن گیا ہے۔

 چھانگ شانا نے کہا کہ "لوگ روایتی نمونوں کو خوبصورت معنی دیتے ہیں، اور ہم انہیں اسپرنگ فیسٹیول گالا کے اسٹیج  پر پیش کرکے تمام ناظرین کو نئے سال کے لئے نیک خواہشات پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ "