امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے امریکی افواج کو شام اور عراق میں اہداف کو نشانہ بنانے کی ہدایت

2024/02/03 16:36:11
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 2 فروری کو امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہدایات کے تحت امریکی فوج نے اسی  دن عراق اور شام میں امریکی فوجیوں پر حملے کرنے والے  ایرانی پاسداران انقلاب اور اس سے وابستہ ملیشیا  گروپس کی تنصیبات اور اہداف پر حملے کیے۔

 اسی روز امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی ہدایات پر امریکی فوج نے ایرانی پاسداران انقلاب اور اس سے وابستہ ملیشیا گروپوں کی جانب سے امریکی فوج پر حملے کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی سات تنصیبات پر حملے کیے جن میں ایرانی پاسداران انقلاب اور دیگر ملیشیا گروپس کے 85 سے زائد اہداف  شامل ہیں۔