سی ایم جی کا لائٹ شو اور "اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر" برازیل کے شہر ریسیف میں منعقد

2024/02/04 18:02:55
شیئر:

3 فروری کو ، ، چائنا میڈیا گروپ  نے برازیل کے شہر  ریسیف کے مشہور تاریخی مقام  ڈونا لنڈو پارک میں   "اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر، گلوبل واچ دی اسپرنگ فیسٹیول گالا" کی  تقریب منعقد کی۔ تقریب میں چار ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل وانگ کے، برازیل کی سینیٹر ایزا ارودا، برازیل کے ثقافتی بیورو کے ڈائریکٹر ریکارڈو میلو، زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوست ، میڈیا تنظیموں کے نمائندے  اور سمندر پار چینیوں کے نمائندے شامل ہیں۔

 ڈریگن کے سال کے جشن بہار  اور چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منانے کے موضوع پر یہ تقریب پارک میں عمارتوں کی بیرونی دیوار اور اندرونی حصے پر بڑی سکرین پر لائٹ شو کی شکل میں پیش کی گئی  اور اس موقع پر اینیمیٹڈ پروموشنل فلم "اسپرنگ فیسٹیول گالا دیکھیں اور ڈریگن کے سال کا خیرمقدم کریں" بھی پیش کی گئی ۔