اسرائیلی فوج کی جانب سے وسطی اور جنوبی غزہ پر شدید بمباری میں کم از کم 31 افراد ہلاک

2024/02/05 10:13:42
شیئر:

فلسطینی ٹی وی کی 4 تاریخ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسی روز وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کے کئی علاقوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے اسی رات غزہ  کی پٹی کے جنوبی  شہر دیر البیرہ میں متعدد گھروں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی افواج نے اسی روز  غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس پر بھی شدید  بمباری جاری رکھی جس کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔

 فلسطینی غزہ کی پٹی کے محکمہ صحت کی جانب سے 4 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں 127 افراد ہلاک اور 178 زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان نئے تنازعے کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں 27 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک اور 66 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔