چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو امریکی سینما میں نشر

2024/02/05 10:15:15
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق2 فروری سے ، چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو امریکہ کے سب سے بڑے سینما گھر AMC سنیما لائن اور رائل سنیما لائن میں نشر کی جارہی ہے ، اور توقع ہے کہ اس کو 60,000 بار  سے زیادہ چلایا جائے گا۔

اسپرنگ فیسٹیول گالا پروموشنل ویڈیو کو امریکہ کے آٹھ  بڑے شہروں میں سینما گھروں میں لانچ کیا گیا  ہے جن میں لاس اینجلس، نیویارک، واشنگٹن، سان فرانسسکو، شکاگو، بوسٹن، ہیوسٹن اور ڈیلاس شامل ہیں۔ اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو فلم کی نمائش سے قبل چلایا جاتا ہے اور اس ساتھ  اس ویڈیو کو  ٹکٹ کی خریداری کی جگہ  اور سینما لاؤنج میں الیکٹرانک اسکرین پر چلایا جاتا ہے ۔