ڈریگن کے سال کے جشن بہار کے موقع پر ، چائنا میڈیا گروپ کی ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات کی پہلی کھیپ 3 فروری کو دنیا کے سب سے بڑے شاپنگ مال، دبئی مال کے مخصوص کاونٹرز پر پیش کر دی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مشرق وسطیٰ میں سی ایم جی کی ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات کی ایک سیریز ڈسپلے کی گئی ہے۔
دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کے پاس واقع دبئی مال دنیا کا سب سے بڑا شاپنگ اور تفریحی مقام ہے۔ مال میں 1200 سے زائد ریٹیل اسٹورز، دو بڑے ڈپارٹمنٹ اسٹورز اور 200 سے زائد فوڈ اینڈ بیوریج اسٹالز واقع ہیں، جہاں ہر سال 100 ملین سے زائد صارفین آتے ہیں۔