چینی نئے سال کی اشیاء کی فروخت اور اسپرنگ فیسٹیول کی رونق

2024/02/06 15:40:20
شیئر:



چین میں  نئے سال کا بھرپور استقبال  اسپرنگ فیسٹیول کی مختلف اشیاء کی خرید و فروخت  سے شروع ہوتا تھا۔ان  اشیاء سے مراد چینی نئے سال کے تہوار کی اشیاء ہیں، جیسے مٹھائیاں، کیک، نئے سال کی پینٹنگز، آتش بازی کا سامان، نئے کپڑے، نئے سال کے تحائف وغیرہ۔ وقت گزرنے اور سماجی تبدیلیوں کے ساتھ ، "نئے سال کی اشیاء"  زیادہ متنوع ہوگئی ہیں۔ آج کل  آن لائن اور آف لائن نئے سال کے سامان کی مارکیٹ  عروج پر ہے ، جو نئے سال کی کھپت کا ایک مضبوط منظر پیش کر رہی ہے۔

 یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ جشن بہار  کے دوران کھپت ایک نئی بلندی پر پہنچ جائے گی. 2019 میں وبا سے پہلے کے اسی عرصے کے مقابلے میں شاپنگ، ڈائننگ، تفریح، ثقافت اور کھیلوں کی کھپت میں 20  فیصد اضافہ ہوگا۔