سال 2023 میں چین کی کل خوردہ فروخت 47.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

2024/02/06 11:20:24
شیئر:

چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے چھ تاریخ کو  منعقدہ پریس کانفرنس میں نائب وزیر تجارت شینگ چھیو پھنگ نے متعارف کرایا کہ 2023 میں، صارفین کے سامان کی کل خوردہ فروخت 47.1 ٹریلین یوآن رہی اور اس میں 7.2 فیصد کا اضافہ ہوا ، اور اس کی  اقتصادی ترقی میں شراکت کی شرح 82.5 فیصد تک پہنچ گئی۔

2023 میں، ملک کی آن لائن خوردہ فروخت 15.4 ٹریلین یوآن رہی، جو مسلسل 11 سالوں سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، فزیکل گڈز کی آن لائن خوردہ فروخت میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا، جو کل خوردہ فروخت کا 27.6 فیصد  ہے۔