چین میں پاکستان کے سفیر کا سی ایم جی کو خصوصی انٹرویو

2024/02/06 15:25:39
شیئر:

چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے حال ہی میں سی ایم جی کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔  انھوں نے چینی قوم کو اسپرنگ فیسٹیول اور چینی نئے سال کی آمد  پر مبادکباد دی ۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان  چاروں موسموں کی دوستی گزشتہ سات دہائیوں پر محیط ہے اور دونوں ممالک نے ہر موقع پر ایک دوسر ے کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔  چین کی جانب سے پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ  نے گزشتہ دس سال میں بہت سے ٹھوس ثمرات حاصل کیے ہیں ۔سی پیک جو کہ بی آر آئی کا ایک فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اس کی وجہ سے پاکستان نے اقتصادی اور سماجی میدان میں کافی فوائد حاصل کیے ہیں ، خاص طور پر انفراسٹرکچر اور انرجی کے  میدان میں چین کے تعاون سے کئی پراجیکٹس تکمیل کو پہنچے ہیں،اور اب سی پیک کے اگلے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اس تمام عرصے کے دوران چین پاکستان دوستی مزید گہری ہوئی ہے اور متعدد شعبوں میں فریقین کے مابین فائدہ مند تعاون جاری ہےاور آئندہ آنے والے عرصے میں اقتصادی، سماجی اور دیگر حوالوں سے یہ تعاون مزید گہرا ہو گا ۔