حماس کے نصف عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا گیا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع

2024/02/06 10:29:28
شیئر:

5 فروری کو اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے نصف عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا ہے۔

وزیر  نے اس دن تل ابیب میں وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس کی 24 بٹالین میں سے 18 کو شکست ہوچکی ہے۔ غزہ میں حماس کے رہنما یحییٰ سنوار فرار ہیں اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں کئی ماہ تک جاری رہیں گی۔

اسرائیلی حکومت کے انفارمیشن آفس کی طرف سے 5 تاریخ کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اس دن کہا تھا کہ اسرائیل کے پاس غزہ کی پٹی میں "حماس کو مکمل طور پر شکست دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے" کیونکہ یہ اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے اور  امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے۔