پاکستان کے صدر عارف علوی کا سی ایم جی اردو کو ایک خصوصی انٹرویو

2024/02/07 20:11:21
شیئر:

حال ہی میں پاکستان کے صدر عارف علوی نے سی ایم جی اردو کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ان کا کہنا تھا کہ  آج کے دور میں دنیا کو مختلف نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں جن میں ماحولیات، ممالک کے درمیان تنازعات ، فوڈ سکیورٹی، بھوک ، افلاس، تعلیم کی کمی دیگر معاملات شامل ہیں۔

ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین کی جانب سے پیش کردہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائیزیشن انیشی ایٹو کی اہمیت دو چند ہو چکی ہے۔ چین نے گزشتہ عرصے میں اپنی آبادی کے ایک بڑے حصے کو غربت سے نکالا اور ترقی کی جانب گامزن کر دیا۔دنیا کے وسائل کو دنیا کے بہتری کے لئے استعمال کرنا ہی آج کی ضرورت ہے۔جنگ مسائل کا حل نہیں ہے۔ ممالک کے درمیان باہمی تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے سے ہی مجموعی خوشحالی لائی جا سکتی ہے۔ امن کے حوالے سے چین کا گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو انتہائی احسن اقدام ہے۔ اس کے ساتھ چین کا بی آر آئی پراجیکٹ دنیا کے بیشتر ممالک کی ترقی اور خوشحالی میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

۔