شی جن پھنگ کی جانب سے بوکیلے کو سلواڈورکا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام

2024/02/07 16:34:11
شیئر:

5 فروری کو ،  چینی  صدر شی جن پھنگ نے ناعیب بوکیلے کو ایک مبارکباد کا پیغام بھیجا ، جس میں انہیں جمہوریہ ایل سلواڈور کے صدر کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

 شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین اور سلواڈور کے تعلقات میں ہمہ جہت ترقی ہوئی ہے اور عملی تعاون کے بھر پور نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں عوام  کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ چین اور سلواڈور  کے درمیان سفارتی تعلقات کا قیام دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی اور طویل مدتی مفاد میں ہے۔صدر شی نے کہا کہ میں صدر بوکیلے کی جانب سے  ون چائنا اصول پر سختی سے کاربند رہنے، اور  چین اور سلواڈور  تعلقات کی ترقی کو دی جانے والی بڑی اہمیت کو سراہتا ہوں اور میں صدر بوکیلے کے ساتھ مل کر اسٹریٹجک رہنمائی کو مضبوط بنانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے ، چین-سلواڈور تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے اور دونوں عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔