شی جن پھنگ کی جانب سے نمیبیا کے نئے صدر مبمبا کو مبارکباد کا پیغام

2024/02/07 16:32:50
شیئر:

 7 فروری کو صدر شی جن پھنگ نے نانگولو  مبمبا کو نمیبیا کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

 شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور نمیبیا کے درمیان گہری روایتی دوستی، مختلف شعبوں میں مفید تعاون اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر باہمی حمایت موجود ہے۔ میں چین نمیبیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہوں اور چین نمیبیا جامع اسٹریٹجک  شراکت داری کی نئی ترقی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی شفافیت، انصاف اور ترقی کے تحفظ کے لئے صدر مبمبا کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں۔