جشن بہار کی مناسبت سے سنکیانگ میں ولیج گالا اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد

2024/02/08 11:40:32
شیئر:

جیسے جیسے چین کا روایتی تہوار جشن بہار قریب آرہا ہے ،  چین کے مختلف علاقوں میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جارہی ہیں۔ چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے شہروں کاشغر، التھائی ، تاچینگ، کیجو، بوجو، ترفان، شیہیزی اور  اکسو وغیرہ میں " ولیج  گالا " منائی گئی ۔

 اس ولیج  گالا  کی خاص بات   عام شہریوں کی جانب سے پیش کردہ رقص و موسیقی ،  مقامی کھانوں کے ذائقے، خوبصورت مناظر، لوک رسم و رواج اور  ثقافتی عناصر ہیں۔ ان  سرگرمیوں  کی آن لائن اور آف لائن  نشریات کے بڑی تعداد میں ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے۔