جنوبی غزہ میں رفح کے علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں، کم از کم 11 افراد ہلاک

2024/02/08 10:14:04
شیئر:

سات تاریخ کی شام سے آٹھ تاریخ کی صبح تک اسرائیلی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں بعض اہداف پر فضائی حملے جاری رکھے۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں دو رہائشی عمارتیں متاثر ہوئیں، جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہوئے۔

 7 فروری کی شام کو فلسطینی صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کی۔ عباس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن و سلامتی صرف "دو ریاستی حل" کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مقامی وقت کے مطابق سات تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں حماس کی جنگ بندی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے 7 تاریخ کو جنگ بندی کو مسترد کرنے کے ریمارکس کے بعد، حماس کے کئی سینئر رہنماؤں نے اسرائیل پر تنازع  کو طول دینے کا الزام لگایا۔