چائنا ریلوے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جشن بہار کے سفری سیزن کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ریل کے ذریعے سفر کی یومیہ تعداد 11 ملین سے بڑھتے ہوئے 13 ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ جشن بہار کے تہوار کے دوران لوگوں کے روزانہ ٹرپس بڑھے ہیں، یہ اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ لوگوں میں سفری سرگرمیاں مقبول ہورہی ہیں۔
چین کے طول و عرض میں چھوٹے شہر مرکزی شہروں سے آنے والوں کے استقبال کے لیے بھرپور انداز میں تیار ہیں