چینی وزارت خارجہ کی جانب سے پاکستان میں دھماکوں کی شدید مذمت

2024/02/08 17:55:11
شیئر:


 8 فروری کو وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پاکستان میں انتخابات کے موقع پر ہونے والے دو دھماکوں کے ردعمل میں کہا کہ ہم پاکستان میں ہونے والے حملوں پر شدید صدمے میں ہیں اور ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے اور سماجی تحفظ اور استحکام کے حصول کے لئے پاکستان کی حکومت اور عوام کی انتھک کوششوں کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

 وانگ وین بین نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اور ہم سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر اور آہنی دوست کی حیثیت سے پاکستان میں عام انتخابات کے پرامن، مستحکم اور محفوظ طریقے سے انعقاد کے خواہاں ہیں۔