چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام "واچ دی اسپرنگ فیسٹیول گالا ان سنیما " عوامی فلاح و بہبود کی اسکریننگ سرگرمی کا باضابطہ آغاز 9 فروری کو کیا گیا ۔
جشن بہار کے دوران شہر کے معمول کے آپریشن کو یقینی بنانے کے لئے ، بہت سے کوریئر اہلکار اور صفائی پر مامور ملازمین سمیت عام مزدور اور کارکن اپنے اہل خانہ سے دوبارہ ملنے کے لئے اپنے آبائی گھر واپس جانے سے قاصر ہیں۔ جشن بہار کے موقع پر چانگشا، ہائیکو، ہانگژو، چینگڈو، نانجنگ، جنان، نانچانگ، ژینگ ژو اور ڈونگ ینگ سمیت نو شہروں کے دس سینما گھر وں کی جانب سے ان مزدوروں کو سی ایم جی کے "2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا" کی براہ راست اسکریننگ دیکھنے کے لیے تھیٹر میں مدعو کیا گیا ہے۔