برازیل میں پہلی بار 100 مووی اسکرینوں پر سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تشہیری فلم نشر

2024/02/09 16:06:18
شیئر:

 مقامی وقت کے مطابق 8 فروری سے برازیل کے دارالحکومت برازیلیا ،ملک کے سب سے بڑے شہر ساؤ پالو اور بین الاقوامی شہرت یافتہ سیاحتی شہر ریو ڈی جنیرو جیسے 30 اہم شہروں میں 100 مووی اسکرینوں پر چائنا  میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کا پرتگالی ورژن  لگاتار 7 روز تک رولنگ کی بنیاد پر نشر کیا جائے گا۔ یہ جنوبی امریکہ کے سب سے بڑے ملک برازیل میں سی ایم جی  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل فلم کی پہلی بڑے پیمانے پر نشریات ہے۔