"2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا" میں پیش کردہ پروگراموں کی فہرست جاری

2024/02/09 15:14:42
شیئر:


 چائنا میڈیا گروپ  کے "2024 اسپرنگ فیسٹیول گالا" پروگراموں کی فہرست باضابطہ طور پر جاری کردی گئی۔ گالا نشریات، رقص، کراس ٹاک، اسکیچ، اوپیرا، مارشل آرٹس، میجک، ایکروبیٹک، میوزیکل، مائیکرو فلموں اور دیگر مختلف نوعیت کے پروگراموں کا احاطہ کرتی ہے، اور 9 فروری کو رات 8 بجے سی سی ٹی وی جامع چینل، ورائٹی چینل، سی سی ٹی وی نیٹ ورک، بین الاقوامی آن لائن اور دیگر نیو میڈیا پلیٹ فارمز اور "100 شہروں کی  1000 اسکرینوں"پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

 سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، روسی چینلز اور 68  غیر ملکی زبانوں کے  نیو میڈیا پلیٹ فارمز  سمیت دنیا بھر کے 200 ممالک اور خطوں کے 2،100 سے زائد میڈیا کے ساتھ  اسپرنگ فیسٹیول گالا کی نشریات اور رپورٹنگ  کرے گا۔ دنیا بھر کے تمام براعظموں کے 49 ممالک اور 90 شہروں میں 3،000 سے زائد بڑی اسکرینیں  اسپرنگ فیسٹیول گالا کو نشر کریں گی۔