پیرو میں چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا کی پروموشنل ویڈیو کی رونمائی

2024/02/09 10:40:28
شیئر:

گزشتہ چند دنوں سے پیرو کے دارالحکومت لیما میں چائنا میڈیا گروپ کے جشن بہار ایوننگ گالا کی پروموشنل ویڈیو مقبول ہور ہی ہے۔ یہ ویڈیو مقامی لوگوں کے لیے چینی  جشن  بہار کے تہوار کی ثقافت کو سمجھنے کے لیے ایک اہم دریچہ بن گئی ہیں۔

پیرو کے دارالحکومت لیما کے "چائنا پارک" میں مقامی وقت کے مطابق 8 فروری کی سہ پہر "ہیپی اسپرنگ فیسٹیول" کی تقریب کا آغاز ہوا۔ پیرو کے وزیر خارجہ سمیت 150 سے زائد  سیاسی اور اقتصادی حکام نے شرکت کی۔

پیرو کے وزیر خارجہ ہاویئر گونزالیز اولیچیا نے کہا کہ پیرو اور چین دونوں قدیم تہذیبیں ہیں جن کی ہزاروں سال پرانی تاریخ ہے۔ ڈریگن کے سال کا جشن بہار کا تہوار مشترکہ طور پر منانا دونوں لوگوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔