جزیرہِ ہوانگ یان میں فلپائن کی غیرقانونی دخل اندازی پر چائنا کوسٹ گارڈ کا بیان

2024/02/11 19:00:19
شیئر:

11فروی کو چائنا کوسٹ گارڈ کے ترجمان گان یو نے حالیہ دنوں  جزیرہِ ہوانگ یان میں فلپائن کی غیرقانونی دخل اندازی کے بارے میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ 2 سے 9 فروری تک کئی بار فلپائنی کوسٹ گارڈ کا جہاز نمر9701    غیر قانونی طور پر چین کے جزیرہِ ہوانگ یان سے ملحقہ  پانیوں میں داخل ہوا۔  اس جہاز کو انتباہ جاری  کیا گیا لیکن جب یہ انتباہ غیر موثر ثابت ہوئے تو  چائنا کوسٹ گارڈ نے فلپائنی جہاز کے روٹ کو کنٹرول کرنے اور  اسے  یہاں سے نکالنے کے لیے قانون کے مطابق  اقدامات اختیار  کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ  جزیرہ ہوانگ یان اور اس کے ملحقہ پانیوں پر چین کا ناقابل تردید اختیار ہے۔  چائنا کوسٹ گارڈ قانون کے مطابق چین کے دائرہ اختیار کے تحت پانیوں میں اپنے حقوق کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے کی سرگرمیاں انجام دیتا رہے گا  اور ثابت قدمی کے ساتھ قومی خودمختاری و سمندری حقوق و مفادات کی حفاظت کرتا رہے گا۔