پاکستان کے عام انتخابات ، کوئی بھی جماعت واضح اکثریت نہیں حاصل کر سکی

2024/02/11 17:06:20
شیئر:

۱۱ فروری کو  الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان میں ۸ فروری کو ہونے والے عام انتخابات  کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ قومی اسمبلی کی کل  336 نشستوں کے لیے ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے   101 نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن) نے 75، پیپلز پارٹی نے 54 اور دیگر  جماعتوں نے 50 سے بھی کم نشستیں حاصل کی ہیں ۔ کسی بھی پارٹی نے 168 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل نہیں کی ہے لہذا تمام جماعتوں کو ایک مخلوط حکومت بنانے کے لیے  مشاورت کرنی ہوگی۔

 پاکستان کی قومی اسمبلی کے ارکان پانچ سال کی مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔  کل  336 نشستوں میں سے 266 نشستوں کا انتخاب عوامی رائے کے ذریعے کیا جاتا ہے جب کہ  خواتین اور اقلیتوں کے لیے بالترتیب 60 اور 10 مخصوص نشستیں ہوتی ہیں  جو عام انتخابات میں ہر جماعت کی جانب سے حاصل کردہ نشستوں کی تعداد کے تناسب سے تقسیم کی جاتی ہیں۔