ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2024 کا دبئی میں افتتاح

2024/02/12 15:36:54
شیئر:

12 فروری کو  دبئی میں  ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کا آغاز ہوا۔تین روزہ سمٹ 14 فروری تک جاری رہے گی۔ 

 "مستقبل کے لیے حکومت کی تشکیل" کے موضوع پر ہونے والی اس سمٹ کا مقصد بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا اور اہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتوں کو  مشاورت  فراہم کرنا ہے ۔ اس سمٹ میں چھ موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جن میں حکومت کی ڈیجیٹل تبدیلی، مصنوعی ذہانت و جدید ٹیکنالوجی، ترقیاتی ماڈل  اورمستقبل کی معیشتوں کی تعمیر نو، مستقبل کے معاشرے اور تعلیم، پائیداری اور نئی عالمی تبدیلیاں، شہروں کی آباد کاری اور عالمی صحت عامہ شامل ہیں ۔ 

سمٹ کے دوران غزہ کی صورتحال، روس یوکرین تنازع،مختلف ممالک کے قومی انتخابات، عالمی معاشی بحالی، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت  اہم بین الاقوامی موضوعات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔