اسرائیل فوجی کارروائی فوری طور پر بند کرے اور اور بے گناہ شہریوں کو جانی نقصان سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے، چینی وزارت خارجہ

2024/02/13 16:34:16
شیئر:

حال ہی میں اسرائیل نے جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں بڑافضائی حملہ کیا جس میں شدید جانی نقصان ہوا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ رفح کے خلاف زمینی فوجی آپریشن کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔اس حوالے سے تیرہ فروری  کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین ،   رفح کے علاقے میں ہونے والی پیش رفت پرمکمل توجہ دے رہاہے اور  شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے نیز  بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اقدامات کی مخالفت اور مذمت کرتا ہے۔ چین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد فوجی آپریشن بند کرے اور  بے گناہ شہریوں کو جانی نقصان  سے بچانے اور رفح کے علاقے میں مزید سنگین انسانی تباہی کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے۔