روس کے مرکزی بینک کے منجمد اثاثوں سے حاصل شدہ رقم ،یوکرین کی مدد کے لیے استعمال کرنے کے منصوبے پر تنازع

2024/02/14 17:45:04
شیئر:

 12 فروری کو  یورپی کونسل نے ایک قرارداد منظور کی جس میں یورپی یونین میں موجود مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ جن اداروں کے پاس  روس کے مرکزی بینک کے 1 ملین یورو سے زائد کے اثاثے ہیں ، وہ یورپی یونین کی پابندیوں کے باعث  پیدا ہونے والے فنڈز کے توازن کا حساب الگ کریں  اور متعلقہ آمدنی کا حساب الگ کریں۔ مزید برآں، ان مالیاتی اداروں کو اس سے  حاصل ہونے والی رقم کو "ڈسپوز آف" کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ 

یورپی یونین کے سینیئر حکام کے مطابق اس قرارداد کے نفاذ کے بعد  توقع ہے کہ یورپی یونین روس کے مرکزی بینک کے اثاثوں سے حاصل ہونے والی رقم  یوکرین کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔توقع کی جا رہی ہے کہ  یورپی یونین اس سال کے آخر میں متعلقہ قانون سازی کی تجاویز پیش کرے گی۔

تاہم جرمنی سمیت یورپی یونین کے کئی رکن ممالک نے اس منصوبے پر شکوک و شبہات یا مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ سال جون میں جرمنی نے خبردار کیا تھا کہ جلد بازی میں کی گئی کوئی بھی  کارروائی قانونی یا مالی خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔یورپین سینٹرل بینک نے یہ بھی متنبہ کیا ہے کہ منجمد روسی اثاثوں سے حاصل ہونے والی سود کی آمدن کو استعمال کرنے سے دوسرے مرکزی بینک جو بڑے مالیاتی ذخائر رکھتے ہیں یورو سے "پیچھے ہٹ  سکتے ہیں"۔

روس نے بارہا کہا ہے کہ مغربی حکومتوں کی طرف سے اس کے اثاثوں کو ضبط کرنا بین الاقوامی قانون کے تحت چوری اور غیر قانونی  عمل  ہے۔