غیرملکی ناظرین کی جانب سے چائنا میڈیا گروپ کے اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تعریف

2024/02/15 17:42:34
شیئر:

چائنا میڈیا گروپ کا اسپرنگ فیسٹیول گالا بہت سے ممالک میں  بھی نشر کیا گیا اور   غیر ملکی ناظرین نے گالا میں پیش کردہ  پروگرامز کےلیے اپنی پسندید گی کا اظہار کیا۔

زمبابوے براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے سینئر میڈیا پرسن ما گوسو نے کہا کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا کے پروگرامز بہت دلچسپ ہیں اور یہ چین اور دیگر ممالک کے مابین ثقافتی تبادلوں کے لیے ایک اعلی معیار کا گالا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ کی ایک ناظر کا کہنا ہے کہ  اسپرنگ فیسٹیول گالا  دیکھ کر انہیں اندازہ ہوا کہ یہ گھروالوں کے اکٹھے ہونے کا وقت ہے اور اس موقع پر  تمام لوگ بہت خوش  ہوتے ہیں  ۔ ایک اور شہری زیلاٹا کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے موبائل فون پر اسپرنگ فیسٹیول گالا کی براہ راست نشریات دیکھیں اور انہیں  چینی کلاسیکی رقص بہت پسند آیا ہے۔

متعدد غیرملکی ناظرین کی رائے میں  اسپرنگ فیسٹیول گالا   چین کے بارے میں جاننے کا ایک اچھا موقع ہے اور پروگرامز میں دکھائی جانے والی چینی ثقافت کی خصوصیات بہت دلکش ہیں۔