یورپی یونین نے 2024 میں یورو زون کے لیے اپنی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو کم کر کے اعشاریہ 8 فیصد کر دیا

2024/02/16 16:42:45
شیئر:

 15 تاریخ کو، یورپی کمیشن کی جاری کردہ   اقتصادی پیش گوئی  میں یورپی کمیشن نے  2024 میں یورو زون  کے لیے اپنی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو کم کر دیا ہے۔ 

یوروپی کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  2023 میں یورپی یونین  اور یورو زون میں معاشی سرگرمی میں صرف  اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا اور 2024 کے لیے ترقی کے امکانات کو نظرِ ثانی کے بعد یو رپی یونین کے لیے اعشاریہ 9 فی صد اور یورو زون کے لیے  اعشاریہ 8  فی صد  کر دیا گیا ہے۔ 2025 تک یورپی یونین میں اقتصادی سرگرمیوں میں 1.7 فیصد اوریورو زون میں 1.5 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

یوروپی کمیشن کا  کہناہے کہ مقامی  قوت خرید اور  بیرونی مانگ میں کمی، مالیاتی سختی اور 2023 میں مالی امداد کی جزوی واپسی کے پس منظر میں عمومی طور پر اقتصادی توسیع رک گئی ہے جس کے باعث  2024 میں یورپی یونین اور یورو زون کی اقتصادی ترقی کی رفتار توقع سے زیادہ کمزور ہوگی۔