غزہ کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کے لیے امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت

2024/02/16 16:49:22
شیئر:

 15 فروری کو  وائٹ ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  امریکی صدر جو  بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فون پر بات چیت کی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے زیر حراست افراد کی رہائی پر فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری مذاکرات، غزہ کی صورتحال اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادسمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس کے علاوہ، وائٹ ہاؤس نے اسی دن بتایا کہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران امریکی نائب صدر کملا ہیرس 16 فروری کو جرمنی میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ اور عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی سے ملاقات کریں گی۔