ساٹھویں میونخ سیکورٹی کانفرنس کا آغاز

2024/02/17 16:14:31
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

ساٹھویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کا آغاز 16 فروری کو  جرمنی کے جنوبی  شہر میونخ میں ہوا۔ تین روزہ اجلاس میں تقریباً 50 قومی اور حکومتی رہنما اور مختلف ممالک کے سو سے زائد وزراء شرکت کر رہے ہیں ۔ اس سال کی  کانفرنس  میں یوکرین کے بحران، فلسطین اسرائیل کی صورتحال اور ہارن آف افریقہ میں تنازعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ نیٹو کا استحکام اور یورپی دفاع کا مستقبل بھی اہم موضوعات ہیں۔

 اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو  گوتیرس نے افتتاحی تقریب میں تقریر  کے دوران  عالمی امن کو برقرار رکھنے اور جدید عالمی نظام کے قیام پر زور دیا۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس سال میونخ  سلامتی کونسل کا موضوع "مذاکرات کے ذریعے امن کا عمل" ہے، لیکن روسی اور ایرانی نمائندوں کی مسلسل تین سال تک غیر موجودگی نے بیرونی دنیا  کے لئے یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا آیا متعلقہ فریقوں کی عدم  موجودگی  سے حقیقی معنوں میں امن  کا  فروغ  ممکن ہے ؟