برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون کی وانگ ای سے ملاقات

2024/02/17 16:13:25
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠  مقامی وقت کے مطابق 16 فروری کو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے  برطانیہ کی  درخواست پر  میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی۔

وانگ ای  نے کہا کہ چین  دنیا بھر میں  امن و سلامتی کے بہترین ریکارڈ  کا حامل  ملک ہے اور  چین کی ترقی  نہ صرف امن پسند قوتوں بلکہ  استحکام کے عوامل کی ترقی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے چین اور برطانیہ کو مفادات کی ہم آہنگی کو وسعت دینے، تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے، اختلافات اور تضادات کو مناسب طریقے سے حل کرنے اور چین برطانیہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم ترقی کے صحیح راستے پر واپس لانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ یہ دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے عین مطابق ہے اور بین الاقوامی برادری کی مشترکہ توقع بھی ۔

برطانوی وزیر خارجہ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ چین  کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک نقطہ نظر سے دیکھنے، چین کے ساتھ زیادہ تعمیری دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی احترام کی بنیاد پر تنازعات اور مسائل کو حل کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ قابل تجدید توانائی، معیشت، تجارت اور تعلیم کے شعبوں میں چین کے ساتھ بات چیت کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی حیثیت سے برطانیہ اور چین کو امن و سلامتی برقرار رکھنے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔