نیٹو روس-یوکرین تنازعے کے معاملے پر آگ میں ایندھن ڈالنا جاری رکھے ہوئے ہے

2024/02/18 10:37:32
شیئر:

میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکہ کی زیر قیادت نیٹو نے روس یوکرین کی صورت حال پر  آگ میں ایندھن ڈالنا جاری رکھا تاکہ روس یوکرین تنازعہ کو طول دیا جا سکے۔ 

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے 16 تاریخ کو میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی کانگریس پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد متعلقہ بل منظور کرے اور یوکرین کو مجوزہ 60 ارب ڈالر کی فوجی امداد  فراہم کرے۔

 مقامی وقت کے مطابق 17 تاریخ کو امریکی نائب صدر ہیرس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکہ یوکرین کی مدد جاری رکھے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ  یوکرین کو  درکار وسائل اور ہتھیار کی فراہمی ممکن ہو۔

 اس کے علاوہ میونخ سکیورٹی کانفرنس کے  انعقاد سے قبل نیٹو کے رکن ممالک جرمنی اور فرانس نے یوکرین کے ساتھ الگ الگ سکیورٹی معاہدوں پر دستخط کیے۔