چین کی وزارت ثقافت و سیاحت کے مرکز اعدادو شمار کے مطابق آٹھ روزہ جشن بہار کی تعطیلات کے دوران چین میں 474 ملین ملکی مسافر ٹرپس ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34.3 فیصد اور 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں19.0 فیصد اضافہ ہیں ۔ ملکی سیاحوں کے کل سفری اخراجات 632.687 ارب یوآن تک جا پہنچے، جو سال بہ سال 47.3 فیصد اور 2019 کے اسی عرصے کے دوران 7.7 فیصد کا اضافہ ہیں ۔تقریباً 6.83 ملین داخلی اور خارجی سفر مکمل ہوئے جن میں تقریباً 3.6 ملین سفر خارجی اور 3.23 ملین سفر داخلی ہیں۔ توقع ہے کہ ڈریگن کے سال کا موجودہ جشن بہار سیاحتی اعتبار سے تاریخ میں مقبول ترین جشن بہار کے طور پر یاد رکھا جائے گا ۔