چینی وزیراعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا تیسر اکل رکنی اجلاس، قومی عوامی کانگریس کے لئے پیش کئے جانے والی حکومتی ورک رپورٹ پر تبادلہ خیال

2024/02/18 19:40:54
شیئر:

چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے 18 فروری کو ریاستی کونسل کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی صدارت کی جس میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں پیش کی جانے والی حکومتی ورک رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 لی چھیانگ نے کہا  کہ جشن بہار  کی تعطیلات گزر چکی ہیں  اور ریاستی کونسل کے تمام محکموں کو سینٹرل اکنامک ورک کانفرنس کے مطالبات اور منصوبوں کے مطابق فوری طور پر  فعال ہو کر تمام شعبوں کے کام سنجیدگی کے ساتھ انجام دیتے ہوئے  اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے سلسلے میں نئی پیش رفت کے حصول کی کوشش کرنا ہوگی۔

 اجلاس میں چین کی ریاستی کونسل کے کل رکنی اجلاس کے اراکین نے شرکت کی  جبکہ  متعلقہ محکموں اور اداروں  کے ذمہ داران بھی اجلاس میں موجود تھے۔