تمام فریق سیاسی حل کے لئے متحد ہوں ۔اقوام متحدہ کے نمائند ہ برائے لیبیا کا مطالبہ

2024/02/18 16:56:01
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 17 فروری کو، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے برائے لیبیا عبداللہ بتھیلی  نے ایک بیان جاری کیا جس میں  لیبیا   کے  سیاسی تنازعات کے  حل کے لئے  تمام فریقین  سے   متحد ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  لیبیا میں موجودہ سیاسی تعطل ملکی اتحاد کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔ 

 یاد رہے کہ 17 فروری 2011 کو قذافی  حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے  لیبیا انتشار کا شکار  رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی ثالثی کے تحت، لیبیا کے تنازعے کے تمام فریق نومبر 2020 میں تیونس میں ہونے والے سیاسی مذاکرات کے دوران "انتخابات کے لیے روڈ میپ" پر متفق ہوئے تھے  تاہم  بعد ازاں مختلف عوامل کی وجہ سے لیبیا کے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے ۔