قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ۔ اسرائیل کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا مارچ

2024/02/18 16:55:30
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق سترہ فروری کی شام   ہزاروں اسرائیلیوں  نے   قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا مطالبہ       کرتے ہوئے    تل ابیب، حیفا، بیرشیبہ اور دیگر شہروں میں مظاہرے کیے ۔اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو نے اسی روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل کو  اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے اور  قبل از وقت انتخابات  سے اسرائیلی معاشرہ تقسیم  ہوگا  جو حماس کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

 فلسطینی محکمہ صحت کی جانب سے 17 تاریخ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازع کے آغاز کے بعد سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں 28 ہزار 800 سے زائد افراد ہلاک اور 68 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کے مطابق اس تنازع میں 1400 سے زائد اسرائیلی شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 130 سے زائد اسرائیلی  اب بھی حماس کے قبضے میں ہیں۔