شی جن پھنگ کی صدارت میں مرکزی کمیٹی برائے جامع گہری اصلاحات کے چوتھے اجلاس کا انعقاد

2024/02/19 20:53:48
شیئر:

انیس فروری کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت،مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور  جامع گہری اصلاحات  کی مرکزی کمیٹی کے ڈائریکٹر شی جن پھنگ نے  کمیٹی  کے  چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں "زمینوں کے اتنظامی نظام کی اصلاحات اور برتری کے حامل علاقوں کی اعلی معیار کی ترقی کو یقینی بنانے کی صلاحیت کو مضبط بنانے کی رائے"، "اقتصادی و سماجی ترقی کو جامع طور پر سبز بنانے کی رائے"، " نچلی سطح پر ہنگامی انتظام کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے رائے"، "جامع جدت طرازی کی حمایت کے لئے بنیادی نظام کی تشکیل کو تیز کرنے کے لئے رائے"، "2023 کے لئے  مرکزی کمیٹی برائے  جامع  گہری اصلاحات کی ورک رپورٹ "، اور "2024 کے لئے مرکزی کمیٹی برائے  جامع  گہری اصلاحات  کے امور کے اہم نکات" پر نظرثانی کی گئی اور ان کی منظوری دی گئی۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان اور  جامع گہری اصلاحات کی مرکزی کمیٹی کے نائب سربراہان لی چھیانگ، وانگ حو نینگ اور چائی چھی نے  اجلاس میں شرکت کی۔