⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ چینی ماہی گیر وں کے جزیرہ ہوانگ یئن کے پانیوں میں سائنائیڈ کے استعمال کا فلپائینی بیان من گھڑت ہے ۔چینی وزارت خارجہ

2024/02/19 16:43:34
شیئر:

17  فروری  کو فلپائن کی ماہی گیری اور آبی وسائل ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ چینی ماہی گیر جان بوجھ کر فلپائن کے روایتی ماہی گیری کے  علاقوں  کو تباہ کرنے کے لئے  جزیرہ ہوانگ یئن کے پانیوں میں سائنائیڈ کا استعمال کر رہے ہیں۔  اس حوالے سے 19  فروری  کو چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے مذکورہ بیان کو  مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ مکمل طور پر ایک  من گھڑت  بیان ہے۔ 

ماؤ نینگ نے کہا کہ  جزیرہ ہوانگ یئن اور اس سے ملحقہ پانیوں پر چین کی ناقابل تردید خودمختاری ہے۔ چینی حکومت حیاتیاتی ماحول  اور ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ کو بہت اہمیت دیتی ہے اور  اس  حوالے سے   غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرتی  رہی ہے۔