ایک جامع دنیا کی تشکیل میں چین نے اہم کردار ادا کیاہے، شرکاء میونخ سیکیورٹی کانفرنس

2024/02/19 10:09:23
شیئر:

18 تاریخ کو جرمنی کے شہر میونخ میں تین روزہ 60 ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔  کانفرنس کے دوران چینی مندوبین نے  اہم  عالمی چیلنجز پر چین کے موقف اور حل کی وضاحت کی، جسے شریک ماہرین نے انتہائی تسلیم کیا ہے۔ 

بین الاقوامی امور کے ماہر منیش چند نے کہا کہ چین دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت ہے اور کئی کثیر الجہتی تعاون تنظیموں کا اہم رکن ہے۔ حالیہ برسوں میں چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو آگے بڑھایا ہے اور عالمی گورننس سسٹم کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے اپنی کوشش کی  ہے۔ خاص طور پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  کی مشترکہ تعمیر کے ذریعے چین نے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے فائدے کے لیے اپنے طریقے سے کام کرتے ہوئے ایک جامع دنیا کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔