جنوبی اور وسطی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے کم از کم 22 افراد ہلاک

2024/02/19 10:20:19
شیئر:

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  اسرائیلی فوج نے 17 تاریخ کی شب جنوبی اور وسطی غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں پر شدید بمباری  کی جس کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے 17 تاریخ کی رات سے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں متعدد گھروں پر فضائی حملے شروع کیے،جس میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔18 تاریخ کو جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے ایک اسکول پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے گولہ باری کی گئی جس میں کم از کم دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے 18 تاریخ کی صبح سویرے  وسطی غزہ کی پٹی میں زویدہ میں ایک رہائش گاہ پر فضائی حملہ کیا جس میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

 غزہ کی پٹی میں فلسطینی محکمہ صحت نے اٹھارہ تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی کے سب سے بڑے ہسپتال ناصر ہسپتال نے اسرائیلی حملے کے اثرات کی وجہ سے کام بند کر دیا ہے۔ 15 تاریخ کو اسرائیلی فوج کے ہسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے وینٹی لیٹر کی بجلی بند ہونے سےسات مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔