فلپائن کے زیر اہتمام نام نہاد "مشترکہ فضائی گشت" کے حوالے سے چین کی جنوبی تھیڑ کمانڈ کا رد عمل

2024/02/20 11:10:40
شیئر:

 

19 فروری کو، فلپائن نے بحیرہ جنوبی چین میں خلل ڈالنے کے لیے بیرونی ممالک کے ساتھ تعاون سے ایک نام نہاد "مشترکہ فضائی گشت" کا اہتمام کیا اور عوامی سطح پر اس کی تشہیر کی۔

چین کی جنوبی تھیڑ کمانڈ نے صورتحال پر گہری نظری رکھی اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی۔ تھیٹر  کے فوجی دستے ہائی الرٹ پر ہیں، قومی خودمختاری، سلامتی اور سمندری حقوق اور مفادات کا پرعزم طریقے سے دفاع کر رہے ہیں اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام کا پختہ تحفظ کر رہے ہیں۔