20 فروری کو ، سنگاپور ایئر شو کا آغاز چانگی کنونشن ایگزیبیشن سینٹر میں ہوا۔ چین میں تیار ہونے والا بڑا مسافربردار طیارہ سی 919 اور چھوٹے روٹس پر چلنے والا طیارہ اے آر جے 21 ، اس ایئر شو میں پہلی بار شامل ہوئے ہیں۔اسی دن سی 919 اور اے آر جے 21 کے کل 56 نئے طیاروں کے آرڈر ز بھی ملے ہیں ۔ سنگاپور ایئر شو 25 فروری تک جاری رہے گا۔