ہلون بوئر کی آئس ہاکی ٹیم : خوابوں کو حقیقت بنانے کی دھن میں

2024/02/21 15:35:36
شیئر:

 17 فروری کو چین کے 14 ویں سرمائی کھیلوں کے افتتاحی دن،  چین کے اندورنی منگولیا خود اختیار علاقے کے شہر  ہلون بوئر کے ضلع ،ہیلار کے ریلوے میڈل اسکول میں ہائی اسکول کے 15-18 سال کی عمر کے طلبا کا ایک گروہ   منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ  میں آؤٹ ڈور آئس ہاکی رنک پر میچ کھیل  رہا ہے۔ 2021 میں ، اس اسکول نے اندرونی منگولیا خود اختیار  علاقے  کے  تمام ہائی اسکولوں میں  15-18   سال کے کھلاڑیوں کی پہلی آئس ہاکی ٹیم قائم کی تھی۔ جنوری 2024 میں اس  آئس ہاکی ٹیم نے  چائنا میڈل اسکول آئس ہاکی چیمپیئن شپ   2023-2024 میں پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ کوچ شی گوانگ حوا نے کہا کہ بہت سے بچے قومی ٹیم میں شامل ہونے اور اپنی پسند کو اپنے  کیریئر میں تبدیل کرنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری مہارت اور میرے  جذبے  سے  ان  بچوں کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانا  میرے کوچنگ کیریئر میں سب سے زیادہ خوشی کی بات ہو گی . "