یونائیٹڈ ائیرلائنز کے بوئنگ 757 کی ونگ میں خرابی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ

2024/02/21 10:29:06
شیئر:

نیشنل براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی 20 فروری کی رپورٹوں کے مطابق 19 فروری کو سان فرانسسکو سے بوسٹن کے لیے اڑان بھرنے والے یونائیٹڈ ایئرلائنز کے بوئنگ 757 طیارے نے  دوران پرواز ایک ونگ کے خراب ہو جانے کی وجہ سے ڈینور میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

یونائیٹڈ ایئرلائنز  کے مطابق  طیارے میں 165 مسافر سوار تھےاور  اس واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔یونائیٹڈ ایئرلائنز نے ابھی تک  طیارے کے ونگ  کو پہنچنے والے نقصان کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے 20 تاریخ کو کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔