چین اور بھارت کی افواج کے درمیان کورپس کمانڈر سطح پر بات چیت کا 21 واں دور

2024/02/21 19:00:41
شیئر:

 19 فروری  کو ، چینی اور بھارتی افواج نے مولڈو / چوشول میٹنگ پوائنٹ پر چین کی جانب کورپس  کمانڈر سطح پر  بات چیت کا 21 واں دور منعقد ہوا ۔ فریقین نے باہمی تشویش کے سرحدی مسائل کے حل کے لئے فعال، گہری اور تعمیری بات چیت کی اور اتفاق کیا ہے کہ  دونوں ممالک کے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے رابطے جاری رکھے جائیں گے تاکہ جلد از جلد باہمی قابل قبول حل تک پہنچا جا سکے اور سرحدی صورتحال کو تبدیل کیا جاسکے۔ اس دوران  دونوں فریق  سرحدی علاقوں میں امن و امان برقرار  رکھیں گے۔