جنوری2024 میں چین میں 112.71 ارب یوآن کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی

2024/02/23 18:33:13
شیئر:

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠

 جنوری 2024ء میں چین  میں 4,588  نئے غیر ملکی سرمایہ کاری  کے ادارے   قائم ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں  74.4 فیصد زیادہ ہیں اور استعمال ہونے والے غیر ملکی سرمائے کی اصل رقم 112.71 ارب  یوان رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں  11.7 فیصد کم اور ماہانہ بنیادوں پر 20.4 فیصد زیادہ ہے۔

جنوری کے لئے  مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمائے کا اصل استعمال 33.11 بلین یوآن تھا ، جو 20.5 فیصد کا اضافہ تھا  جس میں  ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں غیر ملکی سرمائے کے حقیقی استعمال میں 40.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔ممالک کے لحاظ سے ، چین میں  فرانس اور سویڈن کی سرمایہ کاری میں بالترتیب 25 گنا اور 11 گنا اضافہ ہوا ، اور جرمنی ، آسٹریلیا اور سنگاپور سے چین میں اصل سرمایہ کاری میں بالترتیب 211.8فیصد ، 186.1فیصد اور 77.1فیصد اضافہ ہوا۔ان اعدادو  شمار میں فری پورٹ کے ذریعے سرمایہ کاری کے اعداد و شمار بھی شامل ہیں