حالیہ فلسطین اسرائیل تنازع میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد بھی دل دہلا دینے والی ہے۔ صحافیوں کی ہلاکتوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ایک تنظیم کی جانب سے 21 فروری کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطین اسرائیل تنازع کے نئے دور کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم از کم 88 صحافی اور میڈیا کارکن ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 83 فلسطینی ،دو اسرائیلی اور تین لبنانی ہیں۔ صحافتی تنظیم کے مطابق یہ ریکارڈ شدہ تاریخ کا سب سے زیادہ مہلک تنازع ہے۔